ہم جو ملاقات کی بھیک مانگ رہے ہیں اس میں دوسروں کے ساتھ اپنوں کا بھی ہاتھ ہے، ہرباراڈیالہ کے باہر سے مایوس ہوکر واپس جاتے ہیں، بیرسٹر گوہر
راولپنڈی میں ملاقات کی بھیک
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہر منگل یہاں آتا ہوں لیکن افسوس کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔ حالات بدلنے کے لیے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں، 2025 گزر گیا اب تو حالات بدلنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے بیٹی کو جنم دیا
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کی گفتگو
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم جو ملاقات کی بھیک مانگ رہے ہیں اس میں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنوں کا بھی ہاتھ ہے۔ میں یہ کہتا ہوں کہ تحریک اپنی جگہ وہ جس شدت سے بھی چلے لیکن مذاکرات کو کوئی متبادل نہیں۔ حالات جیسے تقاضے کر رہے ہیں مذاکرات ویسے نہیں ہو رہے۔ صاحبِانِ اقتدار سے گزارش کرتا ہوں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اُن کی فیملیز کی ملاقاتیں کروا دیں۔
ماضی کے تجربات سے سیکھیں
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صاحب اقتدار سے درخواست کرتا ہوں کہ حالات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دل بڑا کریں، اس ملک کے قوم کے بچوں پر رحم کریں۔
آج ہم جو ملاقات کی بھیک مانگ رہے ہیں اس میں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنوں کا بھی ہاتھ ہے۔ میں یہ کہتا ہوں کہ تحریک اپنی جگہ وہ جس شدت سے بھی چلے لیکن مذاکرات کو کوئی متبادل نہیں، بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/jZlEgMEBS6
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) December 30, 2025








