آج عمران خان سے ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل کے باہر تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند کروا دی گئی ہیں اور کرفیو کا سا سماں بنا دیا گیا ہے، حافظ فرحت عباس
پی ٹی آئی رہنما کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کا کہنا ہے آج عمران خان سے ملاقات کا دن ہے. اڈیالہ جیل کے باہر تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند کروا دی گئی ہیں اور کرفیو کا سا سماں بنا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت نے شام میں بشار الاسد کے اقتدار سے خاتمے پر شامی عوام کو مبارکباد دی
موجودہ نظام کا خوف
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ موجودہ نظام کے خوف کی واضح علامت ہے جو عمران خان کے بیانات سے خوفزدہ ہے. عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی اور انہیں قیدِ تنہائی میں رکھنا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے. جس کی نہ آئین اجازت دیتا ہے اور نہ ہی قانون۔
حکومتی اقدامات پر تنقید
حکومت کو چاہیے کہ اسے انا کا مسئلہ نہ بنائے اور عمران خان کی فیملی اور سیاسی رفقاء کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
آج عمران خان سے ملاقات کا دن ہے. اڈیالہ جیل کے باہر تمام مارکیٹیں اور دکانیں بند کروا دی گئی ہیں اور کرفیو کا سا سماں بنا دیا گیا ہے۔ یہ موجودہ نظام کے خوف کی واضح علامت ہے جو عمران خان کے بیانات سے خوفزدہ ہے. عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی اور انہیں قیدِ تنہائی میں رکھنا انسانی…
— Hafiz Farhat Abbas (@FarhatAbbas_PTI) December 30, 2025








