بشریٰ بی بی گھریلو اور غیر سیاسی خاتون ہیں، 9 ہفتوں سے ان کی اپنے خاندان کے کسی بھی فرد سے ملاقات نہیں کروائی گئی، انتظار حسین پنجوتھہ
بشریٰ عمران خان کی صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ بشریٰ عمران خان ایک گھریلو اور غیر سیاسی خاتون ہیں۔ انہیں بے گناہ اور بے قصور ہونے کے باوجود مختلف مقدمات میں سزائیں دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے میچ کن شہروں میں ہونے کا امکان ہے ؟
ملاقاتوں پر پابندی
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ گزشتہ 9 ہفتوں سے ان کی اپنے خاندان کے کسی بھی فرد سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔ ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد ہے، جو کہ بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ طرزِ عمل نہایت قابلِ مذمت اور افسوسناک ہے۔
درخواست کا معاملہ
اس سلسلے میں بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کی جانب سے سیکرٹری ہوم پنجاب کو باضابطہ درخواست دی جا چکی ہے۔ اگر اس درخواست پر فوری عملدرآمد نہ کیا گیا تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گے۔
بشریٰ عمران خان ایک گھریلو اور غیر سیاسی خاتون ہیں۔ انہیں بے گناہ اور بے قصور ہونے کے باوجود مختلف مقدمات میں سزائیں دی گئی ہیں۔ انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ گزشتہ نو ہفتوں سے ان کی اپنے خاندان کے کسی بھی فرد سے ملاقات نہیں کروائی گئی اور ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد ہے، جو کہ… pic.twitter.com/oJKUODNBYG
— Intazar Hussain Panjutha (@intazarpanjutha) December 30, 2025








