بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ خاور مانیکا نے والدہ سے ملاقات کے لیے سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دے دی
مبشرہ خاور مانیکا کی درخواست
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ خاور مانیکا نے والدہ سے ملاقات کے لیے سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دے دی، جس میں انہوں نے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اپنی والدہ بشریٰ عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور: سیلاب کے باعث جنازہ کشتی کے ذریعے قبرستان منتقل
قانونی حقوق کا ذکر
درخواست میں مبشرہ خاور مانیکا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی حقیقی بیٹی اور خاندان کا حصہ ہیں۔ آئینِ اور جیل قوانین کے تحت انہیں اپنی والدہ سے ملاقات کا مکمل قانونی حق حاصل ہے۔ اس کے باوجود انہیں بغیر کسی قانونی جواز کے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو بنیادی انسانی اور آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ والدہ سے ملاقات نہ ہونے کے باعث انہیں شدید ذہنی دباؤ کا سامنا ہے، جس کے اثرات ان کی صحت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ جیل قوانین کے مطابق قیدیوں کو اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے اور اسی اصول کے تحت انہیں بھی یہ حق دیا جانا چاہیے۔
ملاقات کے پروٹوکول
درخواست میں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ملاقات کے دوران سینٹرل جیل اڈیالہ کے تمام قواعد و ضوابط، سیکیورٹی پروٹوکولز اور ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے گا۔
بشری بی بی کی بیٹی مبشرہ خاور مانیکا نے اپنی والدہ سے جیل ملاقات کے لیے سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دے دی pic.twitter.com/fY5yZnQCQK
— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) December 30, 2025








