سہیل آفریدی کا دورہ لاہور ذاتی حیثیت میں تھا پارٹی فیصلہ نہیں، مٹر گشت ہی کرنا تھی تو لیڈی ریڈنگ اسپتال ہی چلے جاتے ،اختیار ولی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا لاہور دورہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ لاہور ذاتی حیثیت میں تھا اور یہ پارٹی کا فیصلہ نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے سرکاری و نجی کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
دورے کا مقصد
ایکس بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ یہ سارے نمونے واقعی بتیاں دیکھنے گئے تھے۔ اگر انہیں تفریح ہی کرنی تھی تو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال ہی چلے جاتے، جہاں مریض ICU کے بیڈز کیلئے تڑپ رہے ہیں۔
ٹویٹر پر اظہار خیال
سہیل آفریدی کا دورہ لاھور زاتی حیثیت میں تھا پارٹی فیصلہ نہی
اس کا مطلب ہے یہ سارے نمونے واقعی بتیاں دکھنے گئے تھے مٹر گشت ہی کرنی تھی تو پشاور کے لیڈی ریڈینگ ہسپتال ہی چلے جاتے جہاں مریض ICU کے بیڈز کیلئے تڑپ رہے ہیں— Ikhtiar Wali (@ikhtiarwali) December 30, 2025








