حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 304.5 ملین ڈالر مالیت کے 2 بڑے معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان معاہدے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 304.5 ملین ڈالر مالیت کے دو بڑے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ یہ رقم موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق منصوبوں میں استعمال ہو گی۔ وزارت اقتصادی امور ڈویژن کی طرف جاری اعلامیہ کے مطابق ان منصوبوں میں 180.5 ملین ڈالر مالیت کا سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پراجیکٹ اور 124 ملین امریکی ڈالر مالیت کا لو کاربن زرعی مشینری منصوبہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں 8ویں کلاس کی طالبہ سے 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی، 16 ماہ تک بلیک میل کرتے رہے

معاہدوں کے فوائد

سیکریٹری وزارت اقتصادی امور ڈویژن محمد حمیر کریم نے اس موقع پر بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے، قدرتی آفات کے خطرات میں کمی اور پائیدار زرعی ترقی کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اے ڈی بی کے تعاون سے دو بڑے قومی منصوبوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ یہ منصوبے نہ صرف پاکستان کے ساحلی اور زرعی علاقوں کو موسمیاتی اثرات سے محفوظ بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے بلکہ معاشی استحکام، غذائی تحفظ اور شمولیتی ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی نمایاں معاون ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 8 ماہ کی حاملہ خاتون نے چیٹ جی پی ٹی سے تفریح کی غرض سے سوال پوچھا لیکن جواب نے اس کی اور بچے کی زندگی بچا لی

سندھ کوسٹل ریزیلینس منصوبہ

انہوں نے اے ڈی بی کی جانب سے قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار کے طور پر پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کوسٹل ریزیلینس منصوبہ مربوط آبی وسائل اور سیلابی خطرات سے بچائو کے انتظام کو فروغ دے گا۔ اس سے قدرتی بنیادوں پر ساحلی حفاظتی اقدامات کی بحالی میں مدد ملے گی اور سٹریٹجک ایکشن پلاننگ کے لیے ادارہ جاتی اور کمیونٹی سطح کی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا۔ یہ منصوبہ 140.5 ملین ڈالر (جس میں 140 ملین ڈالر قرض اور 0.5 ملین ڈالر تکنیکی معاونت گرانٹ شامل ہیں)، 40 ملین امریکی ڈالر گرین کلائنٹ فنڈ سے اور 20 ملین امریکی ڈالر حکومت سندھ کی جانب سے بطور کائونٹرپارٹ فنڈنگ فراہم کیے جانے سے مکمل ہو گا۔ اس منصوبے سے ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کے اضلاع میں 38 لاکھ سے زائد افراد براہ راست مستفید ہوں گے۔

پنجاب کلائمٹ ریزیلینٹ منصوبہ

انہوں نے کہا کہ پنجاب کلائمٹ ریزیلینٹ اور لو کاربن زرعی مشینری منصوبہ پنجاب کے 30 اضلاع میں زرعی پیداوار اور موسمیاتی تبدیلی کو بہتر بنائے گا۔ 129 ملین امریکی ڈالر لاگت کا یہ منصوبہ 120 ملین ڈالر اے ڈی بی قرض، 4 ملین ڈالر اے ڈی بی گرانٹ اور 5 ملین ڈالر حکومت پنجاب کی کائونٹرپارٹ فنڈنگ سے مالی اعانت پائے گا۔ اس منصوبے کے تحت چھوٹے کسانوں کی موسمیاتی سمارٹ مشینری تک رسائی بہتر بنائی جائے گی، فصلوں کی باقیات جلانے میں کمی کے لیے سرکلر ایگریکلچر کے طریقے متعارف کرائے جائیں گے، جانچ اور تربیتی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور 15 ہزار خواتین کو مہارتوں کی تربیت اور متبادل روزگار کے مواقع کے ذریعے بااختیار بنایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...