سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کو یونیورسٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی کے خوارج کی جانب سے دھمکی موصول
پاکستان میں دھمکی کا معاملہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ میں نامزد کردہ قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کی زیر تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے خوارج کی جانب سے دھمکی موصول ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 3800 روپے بجلی بل ادا نہیں کیا، شہری نے ہمسائے سے بجلی تو جیل میں ڈال دیا گیا، پھر اس نے خودکشی کر لی، عدنان حیدر کا افسوسناک انکشاف
مجلس وحدت المسلمین کا ردعمل
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشت گرد خوارج کی دھمکی ملنے پر مجلس وحدت المسلمین نے فوری ردعمل جاری کیا ہے۔
سیکیورٹی صورتحال پر تشویش
ایم ڈبلیو ایم نے یورنیورسٹی کو نشانہ بنا کر سوشل میڈیا پر تصویر جاری کرنے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہائی الرٹ سکیورٹی، پولیس ناکوں اور سخت حفاظتی دعوؤں کے باوجود، ایک ہائی پروفائل دہشتگرد وفاقی دارالحکومت میں دندناتا پھر رہا ہے۔








