بشریٰ بی بی کی فیملی پر سیاسی بیانات کا الزام لگا کر اڑھائی ماہ سے ملاقات پر پابندی لگانا آئین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جنید اکبر خان
پی ٹی آئی رہنما کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی فیملی پر سیاسی بیانات کا الزام لگا کر اڑھائی ماہ سے ملاقات پر پابندی لگانا آئین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا دفاعی بجٹ میں اضافے سے دیگر منصوبے متاثر ہوں گے؟
بین الاقوامی ردعمل
اپنے ’’ایکس‘‘ بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے بھی ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ فیملی نے کبھی کوئی میڈیا ٹاک نہیں کی، ان کا مقصد صرف خیریت دریافت کرنا اور ضروری سامان پہنچانا ہے۔ قیدی کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا غیر انسانی فعل ہے۔ یہ قید نہیں، انتقام ہے۔
سماجی میڈیا پر بیان
بشریٰ بی بی کی فیملی پر سیاسی بیانات کا الزام لگا کر ڈھائی ماہ سے ملاقات پر پابندی لگانا آئین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے. اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے بھی ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔فیملی نے کبھی کوئی میڈیا ٹاک نہیں کی، ان کا مقصد صرف خیریت دریافت کرنا اور…
— Junaid Akbar (@JunaidAkbarMNA) December 30, 2025








