لاہور میں نیو ایئر نائٹ پر آتشبازی کے سامان کی ترسیل ناکام، بڑی کھیپ برآمد
پولیس کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیو ائیر نائٹ کے موقع پر آتش بازی کے سامان کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے پولیس نے بڑی کھیپ برآمد کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات، اسرائیلی حملے کی مذمت
گرفتاری کی تفصیلات
ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن نے ٹیم کے ہمراہ فیروز پور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم، عادل، ٹاؤن شپ سے اندرون شہر آتش بازی کا سامان سپلائی کرنے جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
ملزم کا اعتراف
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم آن لائن آرڈر لے کر لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں آتش بازی کا سامان سپلائی کرتا تھا، جس کا اس نے اعتراف بھی کیا ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا گیا۔
مقدمہ درج
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔








