وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
ملاقات کا پس منظر
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہے اور نیولے کی لڑائی والی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے مشہور ہونے والا نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، معافی مانگنے کی ویڈیو وائرل
سیکیورٹی چیلنجز پر گفتگو
گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کے سیکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات اور خوارجیوں کے خلاف آپریشنز پر بھی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو : باپ کی میت کے ساتھ ویلاگ بنانے والی بہنوں کی اصل حقیقت سامنے آ گئی، حقیقت جان کر تنقید کرنے والے شرمندہ ہو جائیں
وفاقی وزیر کا تعاون کا یقین
محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت ہر طرح سے سپورٹ کیلئے تیار ہے۔ دہشتگردی سے جنگ میں خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کا خاتمہ مشترکہ اقدامات سے کیا جا رہا ہے۔ خوارجیوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
وفاقی تعاون کی اہمیت
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے وفاقی تعاون ناگزیر ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کےلیے مشترکہ اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔








