کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ، متعدد فیڈرز بند
کراچی میں پہلی بارش
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں رات گئے موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا کے پی حکومت بچانے کے لیے بجٹ کی منظوری کا فیصلہ
بارش کے مقامات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے علاقہ آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، سلطان آباد، ضیاء الدین احمد روڈ، سول لائنز میں بادل خوب برسے۔ شاہراہ فیصل، طارق روڈ، صدر، سولجر بازار، جمشید روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بھی ابر کرم برس پڑا۔ سائٹ ایریا، میٹروول، اورنگی ٹاؤن میں بھی کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مارچ، 9 مئی کا حملہ غلط تھا، عمران خان کی بری چیزیں بھی ہیں :حمزہ علی عباسی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے شہر میں آج دن میں بھی ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیر اعظم شہباز شریف سے پرجوش انداز میں گلے ملے
دیگر شہروں کی صورتحال
لاڑکانہ، سکھر، شکار پور، جیکب آباد، نوڈیرہ، خانپور میں بھی بارش ہوئی۔ لکھی غلام شاہ، گڑھی یاسین میں بھی بادل برسے جس کے باعث خنکی میں نمایاں اضافہ ہوگیا، حیدر اباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔
بجلی کی صورتحال
کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی، لاہور میں بھی آج اور کل بارش کا امکان ہے۔








