سالِ نو پر مری میں دفعہ 144 نافذ، صرف فیملیز کو داخلےکی اجازت ہوگی
مری میں دفعہ 144 کا نفاذ
مری (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے سال پر مری میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔ اگلے 2 روز مری مال روڈ پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم کے ذریعے آئین کی صورت کو تبدیل کرنے کی کوشش: شبلی فراز
سیاحوں کے لیے پرامن ماحول فراہم کرنا
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی پی او مری کا کہنا تھا کہ یہ اقدام سیاح فیملیز کو پُر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ بیچلر ٹورسٹ مری مال روڈ کے سوا دیگر مقامات پر جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق برطانوی فوجی پر جاسوسی کا الزام: “میں ایران کی انٹیلی جنس کو برطانیہ میں بے نقاب کرنا چاہتا تھا”
نئے سال کی خوشیاں منانے کے لیے سیاحوں کی آمد
دوسری جانب ملکہ کوہسار مری گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہے جہاں نئے سال کی خوشیاں منانے کے لیے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے 2 جنوری تک بارشوں اور برف باری کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
محکمہ ہائی وے کی تیاریاں
مری و گلیات میں متوقع برف باری پر محکمہ ہائی وے پنجاب نے الرٹ جاری کردیا۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے محکمہ ہائی وے کو مکمل الرٹ رہنے، برف ہٹانے کے لیے مشینری ہمہ وقت فعال رکھنے کی ہدایت کردی۔








