سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال میں داخل
ڈیمین مارٹن کی تشویشناک حالت
کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو تشویشناک حالت کے باعث برسبین کے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس حملے میں 8 کلو تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کئے گئے، آئی جی اسلام آباد
بیماری کی تفصیلات
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیمین مارٹن 2003 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے، انہیں گردن توڑ بخار کا بتایا گیا ہے، وہ اس وقت کوما کی حالت میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بارسلونا میں عمران خان کی کال پر احتجاجی مظاہرہ
کرسمس ڈے کا واقعہ
54 سالہ ڈیمین مارٹن کرسمس ڈے کے موقع پر شدید بیمار ہونے کی وجہ سے گر پڑے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پروڈیوسر نے کام دینے کے بدلے کیا شرط رکھی تھی؟ اداکارہ عائشہ کپور کا تہلکہ خیز انکشاف
کرکٹ آسٹریلیا کا رد عمل
کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز نے ڈیمین مارٹن کے اچانک بیمار ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ ڈیمین مارٹن کی بیماری کا سن کر افسوس ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا بڑا اعلان: امریکا جلد وینزویلا پر زمینی حملہ کرے گا
علاج کی صورتحال
سابق وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ نے کہا ہے کہ برسبین کے ہسپتال میں ڈیمین مارٹن کا بہترین علاج جاری ہے۔
کھیل کی تاریخ
یاد رہے کہ ڈیمین مارٹن نے 67 ٹیسٹ، 208 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔








