مارکو روبیو کا اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ سے رابطہ
امریکی وزیر خارجہ کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اماراتی ہم منصب شیخ عبداللّٰہ سے رابطہ، دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول ہاؤس کے قریب سے سیف سٹی کیمروں کا اہم ڈسٹری بیوشن باکس ہی چوری ہو گیا
اسٹریٹجک تعلقات پر بحث
مارکو روبیو اور شیخ عبداللّٰہ نے متحدہ عرب امارات اور امریکا کے اسٹریٹجک تعلقات اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اثاثہ جات کیس؛احتساب عدالت نے خورشید شاہ کے خلاف کیس کا فیصلہ سنا دیا
پائیدار امن کی تلاش
دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے بھی رابطہ کرکے علاقائی صورتحال اور مشترکہ امور پر گفتگو کی۔








