کراچی، تیز رفتار سوزوکی نے معمر خاتون کو کچل دیا، بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا
کراچی میں ہولناک ٹریفک حادثہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے 24 کی مارکیٹ کے قریب پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس نے شہریوں کو لرزا کر رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازم بھی سیاستدانوں کی ہاں میں ہاں ملاتے بھول جاتے ہیں کہ رازق اللہ ہے، جس کا جتنا دانہ پانی لکھا ہوتا ہے اسے کم یا زیادہ مل نہیں سکتا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلات
فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک معمر خاتون کمسن بچے کا ہاتھ تھامے گلی سے گزر رہی تھی کہ اسی دوران عقب سے آنے والی تیز رفتار سوزوکی پک اپ نے انہیں زور دار ٹکر مار دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فورسز کا انسانی ہمدردی مشن پر وار، امدادی کشتی حنظلہ پر قبضہ
حادثے کے نقصانات
حادثے میں معمر خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ڈرائیور خاتون کو کچلنے اور سڑک پر گرے کمسن بچے کے اوپر سے گاڑی گزارنے کے بعد فرار ہو گیا۔
افسوسناک منظر کے باوجود کمسن بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ فوٹیج میں واقعے کے فوراً بعد گلی میں موجود افراد کو جمع ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انتشار صرف این آر او کے لئے ملکی امن داو پر لگا رہی ہے:وزیر اطلاعات
پولیس کی کارروائیاں
ایس ایچ او مدینہ کالونی حاکم داد کے مطابق سوزوکی پک اپ کے ڈرائیور کی شناخت عادل کے نام سے ہو گئی ہے، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
متوفیہ کی شناخت
جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 70 سالہ زبیدہ بی بی کے نام سے کی گئی ہے۔
متاثرہ خاندان کا ردعمل
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے اہلِ خانہ تاحال قانونی کارروائی سے گریز کر رہے ہیں، تاہم انہیں مقدمہ درج کرانے پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں。








