پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پاک چنار ونگ کے زیر اہتمام دوسری سالانہ بزنس کانفرنس کا انعقاد
دبئی میں دوسری سالانہ بزنس کانفرنس
دبئی (طاہر منیر طاہر) - پاک چنار ونگ کے زیر اہتمام دوسری سالانہ بزنس کانفرنس کا دبئی میں انعقاد کیا گیا جس میں یواے ای میں مقیم پاکستانی، کشمیری کاروباری شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں کاسمیٹک سرجری کروانے والی 34 سالہ برطانوی خاتون جاں بحق
کانفرنس کی صدارت
کانفرنس کی صدارت صدر پاک چنار ونگ راجہ امجد کبیر نے کی جبکہ مہمان خصوصی کمرشل قونصلر علی زیب اور سٹیج سکرٹیری کے فرائض صوفیہ نے انجام دیے۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہو گی، حکومتی سینیٹرز
کانفرنس کی اہمیت
اس موقع پر کمرشل قونصلر علی زیب، امجد کبیر، راجہ داود شریف، راجہ خان محمد خان، ڈاکٹر شفقت، راجہ محمد عاشق، راجہ محمد اعظم اور راجہ نئیر نے کہا کہ چنار بزنس کانفرنس ایک اہم اور بامقصد اجتماع ہے جس کا بنیادی مقصد کاروباری افراد، سرمایہ کاروں، ماہرینِ معاشیات اور نوجوانوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں۔
نئی کاروباری مواقع اور چیلنجز
اس کانفرنس کے ذریعے کاروباری دنیا میں موجود نئے رجحانات، مواقع اور چیلنجز پر غور و فکر کیا جاتا ہے تاکہ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب وہی ہوگا جو عمران خان ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر
شرکت کرنے والے افراد
تقریب میں سابق صدر داود شریف، جنرل سکرٹیری عمران علی جان، راجہ نئیر، شہباز مغل، راجہ واجد کبیر اور دیگر متعدد نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکار ہلاک
کاروباری نیٹ ورکنگ کے فوائد
مقررین نے کہا کہ اس کانفرنس کا ایک اہم مقصد کاروباری نیٹ ورکنگ کو فروغ دینا ہے جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد آپس میں رابطہ قائم کرتے ہیں۔ اس طرح نئے کاروباری مواقع پیدا ہوتے ہیں اور باہمی تعاون اور شراکت داری کے امکانات بڑھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، آئل ٹینکر اور کوئلے کے ٹرک میں آتشزدگی، 16 افراد زخمی
نوجوانوں کے لیے مواقع
چنار بزنس کانفرنس نوجوانوں میں کاروباری شعور بیدار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، جہاں نوجوانوں کو کامیاب کاروباری شخصیات کی رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کو شدید مالی بحران کا سامنا
سرمایہ کاری کے مواقع
مزید برآں، اس کانفرنس کا مقصد ملکی اور علاقائی سطح پر سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
اختتام میں شیلڈ کی تقسیم
تقریب کے آخر میں یواے ای میں مقیم کاروباری شخصیات کو پاک چنار ونگ کی طرف سے شیلڈز دی گئیں۔








