پی آئی ایف کے صدر اور جنرل سیکریٹری کی قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی سے ملاقات
پاکستان انوسٹرز فورم کی نئی تشکیل
جدہ(محمد اکرم اسد) پاکستان انوسٹرز فورم (PIF) نے اپنی ذیلی کمیٹیوں کے ذمہ داران کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، جن کی حلف برداری کی تقریب نئے قونصلیٹ کی باقاعدہ افتتاحی تقریب کے بعد منعقد کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چین پاکستان میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کر رہا ہے، چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین
ملاقات کی تفصیلات
یہ بات پاکستان انوسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود نے سیکریٹری جنرل مہر عبدالخالق لک کے ہمراہ نئے تعینات قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب؛ یومیہ اجرت پر جنگلوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی ادائیگی کے لیے جدید نظام متعارف
ذیلی شعبہ جات کی تشکیل
چوہدری شفقت محمود نے بتایا کہ ملاقات کے دوران فورم کی جنرل باڈی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کے ساتھ ساتھ مختلف ذیلی شعبہ جات جن میں انڈسٹریل، کنٹریکٹنگ، ٹورزم، آئی ٹی، ٹریڈنگ اور ینگ جنریشن جنرل باڈی شامل ہیں، ان کے ذمہ داران کے ناموں کو بھی حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔
حلف برداری کی تقریب
انہوں نے مزید بتایا کہ قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی تمام نئی تشکیل شدہ باڈیز سے قونصلیٹ کی نئی عمارت میں دفاتر کے باقاعدہ طور پر آپریشنل ہونے کے بعد حلف لیں گے。








