پشاور: حکومت کا پولیس کو جاری فنڈز اور استعمال کا جائزہ لینے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت کا اہم اقدام
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پولیس کو جاری فنڈز اور ان کے استعمال کا جامع جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان ترقیاتی اپ ڈیٹ رپورٹ 2025 جاری کردی
فنڈز کی جانچ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت یہ جانچ کرے گی کہ اب تک جاری کیے گئے فنڈز سے پولیس کتنی فعال ہوئی اور سروس ڈیلیوری میں کس حد تک بہتری آئی۔
یہ بھی پڑھیں: سمندر پار پاکستانی مسلم لیگ ن کے لیے انتہائی اہم ہیں، چوہدری طارق سبحانی
کابینہ کمیٹی کی تشکیل
اس مقصد کے لیے 8 ارکان پر مشتمل کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں وزیر بلدیات، وزیر تعلیم، مشیر خزانہ، آئی جی پولیس سمیت دیگر متعلقہ حکام شامل ہیں، کمیٹی کے ٹی او آرز بھی واضح کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں ایک دہائی بعد نمایاں کمی
کمیٹی کی ذمہ داریاں
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اس بات کی چھان بین کرے گی کہ پولیس کو اب تک کتنے فنڈز جاری کیے گئے اور ان فنڈز کے نتیجے میں پولیس کے نظام، کارکردگی اور عوامی خدمات میں کیا بہتری آئی۔
مستقبل کے اقدامات
کمیٹی مستقبل میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے اقدامات سے متعلق سفارشات بھی تیار کرے گی، اس سلسلے میں کمیٹی متعلقہ محکموں اور اعلیٰ حکام سے رابطے کر کے اپنی حتمی رپورٹ مرتب کرے گی جس کی روشنی میں آئندہ فیصلے کیے جائیں گے۔








