ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: خلیجی ملکوں سے بیدخل پاکستانی بھکاریوں کے خلاف اب تک کا اہم ترین فیصلہ کر لیا گیا
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہو چکا ہے، کراچی میں رات گئے آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، سلطان آباد، شاہراہ فیصل، طارق روڈ، ضیاء الدین احمد روڈ، صدر، سولجر بازار، جمشید روڈ اور سول لائنز میں بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا
بارش کے مقامات
دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد اور جامشورو میں بھی بارش ہوئی۔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں بھی بارش ہوئی، لسبیلہ اور وندر میں بھی بادل برسے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
آج کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، راولپنڈی، جھنگ، شیخوپورہ، ساہیوال، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو اور بہاولنگر میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپریل میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے: وزارت داخلہ
دیگر علاقوں میں بارش کی توقع
اوکاڑہ، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور، رحیم یار خان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کا معاملہ، پیپلزپارٹی کی تجاویز قبول، کابینہ کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا
کوئٹہ اور دیگر بلوچستان کے شہر
کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں مزید بارش کی توقع ہے، نوشکی، ژوب، قلات، بارکھان اور موسیٰ خیل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شمالی علاقوں میں موسم کی صورتحال
مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، پشاور، وزیرستان، کرک اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش و برفباری کی توقع ہے۔








