نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز کا ٹیلیفونک رابطہ
نائب وزیراعظم کی شہزادہ فہد بن سلطان سے گفتگو
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو سعودی عرب کے شہر تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے ٹیلیفون کیا۔
یہ بھی پڑھیں: برف میں جما ہوا گوشت گھنٹوں کے بجائے منٹوں میں کیسے پگھلائیں؟ طریقہ جانیں
نئے سال کی مبارکباد اور خیر سگالی
دفتر خارجہ کے مطابق شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے نائب وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
’’اے پی پی ‘‘ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے شہزادہ فہد بن سلطان کے جذبات کا خیر سگالی سے جواب دیا۔ تبوک کے گورنر نے اپنی ماضی کی مثبت ملاقات کو یاد کرتے ہوئے نائب وزیراعظم کو تبوک آنے کی دعوت دی۔
باہمی تعاون اور تعلقات کا فروغ
گفتگو میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاک، سعودی تعلقات کو فروغ دینے میں شہزادہ فہد کی ذاتی دلچسپی کو سراہا۔








