نیا سال، نئی امید اور اپنے آپ کو سنوارنے کا بہترین موقع ہے: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل

گورنر بلوچستان کی نئی سال 2026 کی مبارکباد

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے نئے سال 2026 کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا سال 2026 ہمارے لیے محض ایک نئے سفر کا آغاز نہیں بلکہ اپنے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے ایک نئی امید اور اپنے آپ کو سنوارنے کا بہترین موقع بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: را اور موساد کا دفاعی اتحاد بن چکا، 10 برسوں میں، بھارت نے اسرائیل سے کتنے بلین ڈالرز کے جنگی ڈرون اور میزائل درآمد کیے۔۔؟ جانیے

نئے سال کے امکانات

جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ہم نے معاشی ترقی کو فروغ دینے، امن و سلامتی کو یقینی بنانے اور تمام شہریوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے مزید کوششیں کرنی ہیں۔ ہم بلاامتیاز تمام لوگوں کے روشن مستقبل کیلئے کام جاری رکھیں گے جہاں ہر فرد کو معیاری تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور اقتصادی مواقع تک رسائی حاصل ہو۔

امید اور عزم

مجھے یقین ہے کہ ہم سب ملکر ایک تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ بلوچستان کے خواب کی تعبیر کیلئے نئی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ پروردگار ہمیں اپنے عوام کی مزید خدمت اور ملک و قوم کی حقیقی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...