پہلگام حملہ کس نے کیا، دہلی میں دھماکا کیسے ہوا؟ وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینر جی نے مودی سرکار کے لیے اہم سوالات اٹھا دیئے
ممتا بینرجی کا سوالات کا طوفان
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملوں پر سوالات اُٹھا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پرشدیدتنقید کے بعد ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود نے اپنی گاڑی کا دروازہ خود کھولنا، بند کرنا شروع کردیا
حملوں کی تحقیقات کے تقاضے
بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی نے سوال اٹھایا کہ بتایا جائے پہلگام حملہ کس نے کیا اور دہلی میں دھماکا کیسے ہوا؟ اس کے علاوہ انہوں نے بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ سے استعفے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
وزیر داخلہ کے استعفے کا مطالبہ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی نے کہا کہ داخلی سلامتی میں ناکامی پر وزیر داخلہ کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینا چاہیے، بصورت دیگر عوام انہیں اقتدار سے نکال باہر کریں گے۔








