پی ٹی آئی کے رہنما شفیع جان کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا رد عمل آ گیا
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے پی ٹی آئی کے رہنما شفیع جان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ صرف جنگلی نہیں، بلکہ جنگلی جانور ہیں۔ گٹر ذہنیت اور غلیظ زبان رکھنے والے ایسے عناصر پختونخوا اور پختون برادری کے نام پر بدنما دھبہ ہیں، جن کے رویئے نہ سماجی اقدار سے مطابقت رکھتے ہیں اور نہ انسانی تہذیب سے"۔
یہ بھی پڑھیں: افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
پست تربیت اور بدزبانی
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ ایک بار پھر اسی شخص نے اپنی پست تربیت، گھٹیا ذہنیت اور نچلے درجے کی زبان کا مظاہرہ کرکے ثابت کر دیا ہے کہ اس کے پاس دلیل اور کردار نہیں، صرف غلاظت سے بھرپور زبان ہے۔ ایسے کرداروں پر افسوس سے زیادہ ترس آتا ہے، جو اپنی تربیت کا اظہار بدزبانی کی صورت کرتے ہیں۔
دلی ہمدردی کا اظہار
مجھے اس شخص کی والدہ اور گھر کی خواتین سے دلی ہمدردی ہے۔ ایسے کردار گھر کی تربیت کو بدنام کرتے ہیں۔








