افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان
کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان
سکواڈ کی قیادت
افغانستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس کی قیادت راشد خان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے بازار میں گرنیڈ حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ
ٹی ٹوئنٹی میچز کی تفصیلات
افغانستان کی ٹیم متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، یہ سیریز 19 سے 22 جنوری تک افغانستان کی میزبانی میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے گاڑی پر جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کے اچانک دورے، صفائی کی مجموعی صورتحال کا مشاہدہ کیا
سکواڈ میں شامل کھلاڑی
افغان سکواڈ میں آل راؤنڈر گلبدین نائب اور فاسٹ بالر نوین الحق کی واپسی ہوئی ہے۔ افغان اسکواڈ میں شامل کھلاڑی درج ذیل ہیں:
- راشد خان (کپتان)
- ابراہیم زادران (نائب کپتان)
- محمد اسحاق
- رحمان اللہ گرباز
- صدیق اللہ اتل
- شاہد اللہ کمال
- درویش رسولی
- عظمت اللہ عمرzئی
- گلبدین نائب
- محمد نبی
- نور احمد
- مجیب الرحمان
- نوین الحق
- فضل حق فاروقی
- عبداللہ احمد زئی
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی انڈین کمپنیوں پر ‘روس کی مدد’ کے الزامات کے بعد پابندیاں، بھارت کے ساتھ تعلقات پر کیا اثر ڈالیں گی؟
ریزروز کھلاڑی
اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی اور ضیاء الرحمان شریفی کو ریزروز میں رکھا گیا ہے۔
پہلا میچ
ورلڈ کپ میں افغانستان اپنا پہلا میچ چنئی میں آٹھ فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔








