چھاج تو بولے سو بولے، چھلنی بھی بولے جس میں ہزار چھید، تربیت اور ذہنیت پر باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں، شفیع جان کا عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل
پشاور میں ردعمل
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان کا وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چھاج تو بولے سو بولے، چھلنی بھی بولے جس میں ہزار چھید۔ تربیت اور ذہنیت پر باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں۔
یہ بھی پڑھیں: چورنڈ اوورسیز فاؤنڈیشن کی طرف کلین پراجیکٹ کا افتتاح ہوگیا
شفیع جان کی تنقید
شفیع جان نے اپنے ایکس بیان میں مزید لکھا کہ دھبہ تو آپ اپنی قوم اور نسل پر ہیں۔ پنجاب حکومت کے گزشتہ ہفتے کے کارنامے خود ان کے چہرے پر دھبہ ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ لاہور کے موقع پر اختیار کیا گیا طرزِ عمل ان کی اقدار کو واضح کرتا ہے۔ پشاور آکر ہماری تربیت اور اقدار سے سیکھیں۔
سوشل میڈیا پر بیان
معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان / عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل
چھاج تو بولے سو بولے، چھلنی بھی بولے جس میں ہزار چھید : شفیع جان
تربیت اور ذہنیت پر باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں : شفیع جان
دھبہ تو آپ اپنی قوم اور نسل پر ہیں : شفیع جان
پنجاب حکومت کے گزشتہ…
— Shafi Jan (@ShafiJanPTI) December 31, 2025








