چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلے سے باہمی تفہیم اور معاشی ترقی کا فروغ

چینی مارشل آرٹس کی سیکھنے کا تجربہ

اسلام آباد(شِنہوا)شاؤلین کنگ فو سے ماخوذ روایتی چینی باکسنگ طرز آن جیا چھوان کے 5 ویں نسل کے وارث آن جیان چھیو نے کہا کہ ’’طاقت لگانے سے پہلے خود کو پرسکون رکھو، اپنا توازن مضبوط رکھو‘‘۔ ان کے پیچھے پاکستانی طالب علم محمد نبیل صادق ہر مکا اور قدم پوری یکسوئی اور درستگی سے دہراتے ہوئے پوری توجہ کے ساتھ ہر حرکت کی پیروی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی: نجی ٹی وی

چین-پاکستان تعلقات کی ترقی

حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان کی تزویراتی قیادت کے تحت دونوں ممالک نے چین۔پاکستان مشترکہ مستقبل کے حامل قریبی معاشرے کی تعمیر کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ 2013 میں شروع ہونے والا چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ نمایاں معاشی اور بنیادی ڈھانچے کی کامیابیاں حاصل کر چکا ہے جبکہ ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور عوامی روابط کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پولیس ہائی الرٹ، عدالتوں اور ججز کے رہائشی علاقوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

پاکستانی طلبہ کی چینی ثقافت میں دلچسپی

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ طالب علم صادق کے لئے چین آنے سے پہلے چینی مارشل آرٹس کا تجربہ کرنا ناقابل تصور تھا۔ نومبر 2023 سے دے ژو یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے طالب علم صادق نے یونیورسٹی کے’’مارشل آرٹس آن کیمپس‘‘ پروگرام میں شمولیت اختیار کی جہاں تائی چھی اور باجی چھوان سکھائے جاتے ہیں۔ صادق نے کہا کہ میں نے تائی چھی سے آغاز کیا اور دوسرے سمسٹر میں باجی چھوان سیکھنا شروع کیا۔ دونوں طرز کی اپنی منفرد حرکات ہیں اور میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ مارشل آرٹس کی مشق نے نہ صرف انہیں توانائی بخشی بلکہ چینی ثقافت میں ان کی دلچسپی کو بھی گہرا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب صدر جے ڈی وانس بھارت کا دورہ کریں گے، کیامصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات جانیے

چینی چائے کی ثقافت کی دریافت

اوشن یونیورسٹی آف چائنہ میں مینجمنٹ کے شعبے میں پی ایچ ڈی کے امیدوار عدنان شاہ گزشتہ 2 برس سے زائد عرصے سے چھنگ ڈاؤ میں مقیم ہیں۔ جون میں انہوں نے چھنگ ڈاؤ کے چائے پیدا کرنے والے علاقے لاؤ شان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چائے بنانے کے تمام مراحل سیکھے، جن میں ہاتھ سے پتے توڑنا، چائے چکھنا اور چینی چائے کی ثقافت کو سمجھنا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے طیارے کا بھاری دھاتی پرزہ گرنے سے رہائشی مکان کو نقصان

چین-پاکستان ثقافتی روابط کی توسیع

30 اگست سے 4 ستمبر 2025 تک پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 25 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ دورے کے موقع پر جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیے میں دونوں فریقوں نے تعلیم، نوجوانوں کے امور، ثقافت، میڈیا، تھنک ٹینکس، اشاعت اور فلم کے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی کے 4 ماہ بعد بیوی کو مبینہ طور پر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پاکستانی فلمیں اور عالمی ثقافتی تبادلے

2025 کے ایس سی او فلم فیسٹیول میں 5 پاکستانی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئیں جس میں فلم دیمک نے بہترین ایڈیٹنگ ایوارڈ حاصل کیا۔ 31 اکتوبر کو عالمی سطح پر کامیاب اینیمیٹڈ فلم ’’نی جا 2‘‘ پاکستان میں ریلیز ہوئی جو چین۔پاکستان ثقافتی تبادلے میں ایک اور سنگ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیونٹیوں کے خوف میں مبتلا خاتون نے ایسا قدم اٹھا لیا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

تجارتی تعلقات میں فروغ

حال ہی میں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) کے ختم ہونے والے توسیعی میلے، یو فیئر میں پاکستانی تاجر محمد عدنان نے چین سے متاثرہ اشیاء پیش کیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ چینی ثقافت اور صارفین کی ترجیحات کو سمجھنا ایسی مصنوعات بنانے کے لئے نہایت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجن پور: بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے 12 ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل کو آگ لگا دی

ثقافتی ہم آہنگی کی کوششیں

کاشف نے کہا کہ سی آئی آئی ای ایک پل ہے، منڈی ایک بندرگاہ ہے اور ثقافت اس سب کی بنیاد ہے۔ 24 دسمبر کو اسلام آباد میں 9 ویں سی پیک میڈیا فورم کا انعقاد ہوا، جہاں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سی پیک نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی انضمام کو تقویت ملی ہے۔

مستقبل کی امیدیں

تارڑ نے دونوں ممالک کے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ سی پیک کی کہانی کو بہتر انداز میں بیان کریں اور باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ دیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...