لاہور کے گریٹر اقبال پارک سے 10 سالہ معذور بچے کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزمہ گرفتار
اغوا کی کوشش ناکام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈولفن فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے بروقت کارروائی کر کے 10 سالہ معذور بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ اپنی ہی دنیا میں رہتا ہے اور کسی کے کنٹرول میں نہیں – روح افزا کے خلاف ویڈیو بنانے پر عدالت کی بابا رام دیو پر اظہار برہمی
واقعہ کی تفصیلات
ترجمان ڈولفن کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم خاتون کھیلنے کے بہانے بچے کو اس کے اہل خانہ سے لے کر فرار ہوگئی۔ دورانِ پٹرولنگ ایک خاتون نے ڈولفن فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کو بچے کے اغوا کی اطلاع دی، جس پر ٹیم نے فوری طور پر تلاش کا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں: مقبوضہ کشمیر کے مسلمان اور ہندو بھی پاکستان کی محبت سے سرشار۔۔۔ویڈیو دیکھیں
گرفتاری اور بازیابی
ڈولفن ٹیم نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے بادشاہی مسجد کے ایگزیکٹو گیٹ کے قریب ملزمہ کو گرفتار کر لیا اور 10 سالہ موحد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ ملزمہ وہیل چیئر پر بیٹھے بچے کو گریٹر اقبال پارک سے باہر لے جا رہی تھی۔ بازیاب ہونے والے بچے کو اس کی حقیقی والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کی تحقیقات
پولیس کے مطابق گرفتار خاتون حادیہ ریکارڈ یافتہ ہے، جس کے خلاف سیالکوٹ میں اغوا اور جعلی پولیس افسر بننے کے دو مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ دو ماہ قبل اغوا کے ایک مقدمے میں سیالکوٹ جیل سے رہا ہو کر آئی تھی۔ ملزمہ کے موبائل فون سے بھی متعدد مشکوک ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمہ کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








