ٹریفک وارڈنز اور گریڈ 17 کے افسران کی نشستوں پر ترقی کے لیے اہم پیشرفت
اہم پیشرفت: ٹریفک وارڈنز کی ترقی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے گریڈ 16 کے سینئر ٹریفک وارڈنز اور گریڈ 17 کے افسران کی نشستوں پر ترقی کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا
ترقی کا طریقہ کار
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ٹریفک وارڈنز اور سینئر ٹریفک وارڈنز پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے اگلے گریڈ میں ترقی حاصل کرسکیں گے۔ 50 فیصد ترقیاں سنیارٹی جبکہ 50 فیصد پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے ذریعے دی جائیں گی۔ سینئر ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک افسران کی ترقی کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان جلد ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: عارف والا میں زمین کے تنازع پر پوتے نے دادا کو قتل کردیا
عمر کی حدود
ترجمان پولیس کے مطابق سینئر ٹریفک وارڈنز کی سیٹ پر ترقی کے لیے امتحان دینے والے افسران کی عمر کی حد 50 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ ٹریفک افسر گریڈ 17 کی سیٹ پر ترقی کے لیے 52 سال تک کی عمر کے افسران امتحان دینے کے اہل ہونگے۔
ریپڈ پروموشن کی منظوری
واضح رہے کہ وارڈنز کی ریپڈ پروموشن کے لیے آئی جی پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کو صوبائی حکومت نے منظور کر لیا ہے۔








