ایک سال، کئی ریکارڈ: آسان کاروبار فنانس سکیم میں نئے ریکارڈ قائم، 6 ماہ میں 70 ارب روپے کے بلا سود قرضے جاری، روزگار کے مواقع بڑھے

آسان کاروبار فنانس سکیم کی کامیابیاں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف کے ویژن اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں سے آسان کاروبار فنانس سکیم نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سکیم کے لیے 6 ماہ کے قلیل عرصے میں 70 ارب روپے کے بلا سود قرض دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اللہ نے ملاملٹری الائنس فطری طور پر بنایا ہے، طاہر محمود اشرفی کا ناقدین کو جواب

بزنس کی ترقی کے اعداد و شمار

پنجاب میں پہلی بار آسان کاروبار کارڈ اور فنانس سکیم سے 108371 بزنس پرموٹ ہوئے جبکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے اجراء کردہ آسان کاروبار فنانس سکیم کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ پہلے مرحلے میں 4238 افراد کو 16 ارب 31 کروڑ روپے بلاسود قرضے مل گئے۔

یہ بھی پڑھیں: الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ نے کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،سب ہندوستانی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

خواتین انٹرپرینیورز کا کردار

پنجاب حکومت نے آسان کاروبار فنانس سکیم میں 203 خواتین انٹرپرینیور کو کاروبار کے لیے ایک ارب 82 کروڑ روپے لون جاری کیے۔ ایگریکلچر سیکٹر کو 403 ارب، ٹریڈ سیکٹر کو 33.8 ارب، ٹرانسپورٹ سیکٹر کو 4.27 ارب، مینوفیکچرنگ اور دیگر سیکٹرز کو 6.3 ارب روپے کے لون دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت دوسرے مرحلے میں بھی 90 ارب روپے کے لون ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شام کی صورتحال پر سعودی عرب کا ردعمل

نئی اسپیشل سکیمیں

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آسان کاروبار میں آسانی اور معاشی فروغ کے لیے 4 سپیشل سکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ شمالی پنجاب، وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے لیے وزیراعلیٰ آسان کاروبار کی علیحدہ علیحدہ سکیموں کا آغاز کیا گیا۔ ایکسپورٹ کے فروغ کے لیے وزیراعلیٰ آسان کاروبار اور ایکسپورٹ فنانس برائے ایس ایم سیز کا اجراء کیا گیا جس سے 5 کروڑ تک بلا سود لون ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈویژنل سطح کے مقابلوں کا افتتاح کردیا گیا

آسان کاروبار کارڈ سکیم

وزیراعلیٰ مریم نواز کی منفرد آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت 104131 کارڈز جاری کیے گئے۔ آسان کاروبار کارڈ سکیم سے 44 ارب روپے کا ریکارڈ لون دیا گیا۔ وزیراعلیٰ آسان کاروبار سکیم سے چھوٹے دکاندار، گھریلو صنعتیں اور وینڈر مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا عزم

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آسان فنانسنگ کا مقصد پنجاب میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سکیم قائد محمد نواز شریف کا ویژن ہے۔ کاروبار بڑھے گا تو مزدور کا چولھا چلے گا۔ چھوٹے بزنس بڑھنے سے اربن اکانومی فروغ پاتی ہے۔ پنجاب میں کاروبار کا بہت پوٹینشل ہے، بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...