لاہور میں بسنت کی تیاری زور و شور سے جاری۔ ’’ای بز ‘‘پورٹل پر رجسٹریشن کے لیے 158 درخواستیں موصول
بسنت کی تیاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں بسنت کی تیاری زور و شور سے جاری ہے، ’ای بز‘ پورٹل پر رجسٹریشن کے لیے 158 درخواستیں موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: چمن میں زلزلہ
رجسٹریشن کا عمل
ای بز پورٹل پر پتنگ مینوفیکچررز، سیلرز، ٹریڈرز اور ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کو ای بز پورٹل پر مجموعی طور پر ایک سو اٹھاون درخواستیں موصول ہوئیں۔ کائیٹ فلائننگ مینوفیکچررز کی جانب سے اب تک 47 درخواستیں موصول ہوئیں، جس میں سے ایک کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 46 کی فیلڈ ویریفکیشن کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Saudi Prince Sultan bin Mohammed Passes Away
کائیٹ سیلرز اور ٹریڈرز کی صورتحال
رپورٹ کے مطابق کائیٹ سیلرز کی رجسٹریشن کے لیے 86 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے نو کائیٹ سیلرز کی فیلڈ ویریفکیشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ ستتر کی جاری ہے۔ کائیٹ فلائنگ ٹریڈرز کی رجسٹریشن کے لیے تاحال بائیس درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔
ایسوسی ایشن کی درخواستیں
کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کے لیے تین درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔








