فنگر پرنٹس میں دشواری کا مسئلہ ختم، نادرا نے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغازکردیا
نادرا کی نئی سہولت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فنگر پرنٹس کے معاملے میں شہریوں کو دشواریاں پیش آنے کے بعد نادرا نے بڑی سہولت متعارف کروا دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام کے دل کو نشانہ بنایا ہے: بنیامن نتن یاہو
چہرے کی شناخت پر مبنی تصدیق
نادرا کی جانب سے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے بعد بزرگوں یا طبی مسائل کے باعث شہریوں کو فنگرپرنٹس کی تصدیق میں دشواری کا مسئلہ ختم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین سے 100 جدید ترین الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ
قومی شناختی کارڈ میں ترمیم
ترجمان کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے کئی اقدامات کیے ہیں جن کے تحت قومی شناختی کارڈ قوانین میں ترمیم کے ذریعے بائیومیٹرک کی تعریف وسیع کر دی گئی ہے اور پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر چہرے کی شناخت سے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت دی گئی ہے۔ 20 جنوری سے تمام نادرا مراکز میں چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سرٹیفکیٹ کا اجرا ہو گا جہاں شہری ضرورت پڑنے پر معمولی فیس کے عوض سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان لوئر میں پولیس کی گاڑی پر حملہ
نادرا پروسیجر
فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہونے پر شہری قریبی نادرا رجسٹریشن مرکز جائے گا اور چہرے کی شناخت کی کارروائی مکمل ہونے پر نادرا ایک سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ اس پر تصویر، شناختی کارڈ نمبر، نام، ولدیت، منفرد ٹریکنگ آئی ڈی اور کیو آر کوڈ ہوگا، یہ سرٹیفکیٹ 7 دن کے لیے قابلِ استعمال ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 3 مسافر آف لوڈ کر دیئے گئے
نظام کی تیاری
ترجمان کے مطابق نادرا اس نظام کے نفاذ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس حوالے سے متعلقہ سرکاری و نجی اداروں سے ضروری اقدامات کی درخواست کر دی گئی ہے۔ 20 جنوری کے بعد اس سہولت کی دستیابی سے متعلق شکایت پر متعلقہ ادارے یا محکمے کو شکایت کی جا سکے گی۔
ڈیجیٹل آئی ڈی کی دستیابی
ڈیجیٹل آئی ڈي کے اجرا کے بعد یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہو گی۔
نادرا کی جانب سے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز
بزرگوں یا طبی مسائل کے باعث شہریوں کو فنگرپرنٹس کی تصدیق میں دشواری کے مسئلے کا تدارک، 20 جنوری سے تمام نادرا مراکز میں چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سرٹیفکیٹ کا اجراء ہو گاhttps://t.co/84RauQIME8 pic.twitter.com/QVNXrEp9sJ— NADRA (@NadraPak) December 31, 2025








