وزیراعلیٰ مریم نواز کا جھنگ میں بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار
وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار تعزیت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جھنگ میں بس وین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قصور؛ دریائے ستلج کا پانی نواحی گاؤں ساندہ خانواہ میں داخل، معمر شخص ڈوب کر جاں بحق
زخمی طلباء اور مسافروں کی دیکھ بھال
وزیراعلیٰ مریم نواز نے زخمی طلباء اور مسافروں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ کو علاج معالجے کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی ہے۔
بس حادثے کی رپورٹ کی طلب
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بس حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔








