قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر اعتراضات، دستاویزات اسپیکر آفس میں جمع کروادی گئیں
اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر اعتراضات سے متعلق بیر سٹر گوہر اور عامر ڈوگر نے عدالتی کیسز سے متعلق دستاویزات اسپیکر آفس میں جمع کروا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے
اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اعلان
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے متعلق کوئی معاملہ کسی عدالت میں زیر التواء نہیں، بلا تاخیر اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھائی کا وراثتی جائیداد زبانی تحفے میں ملنے کا دعویٰ مسترد
دستاویزات کی وصولی
ایڈوائزر قومی اسمبلی محمد مشتاق نے دستاویزات وصول کر لیں، انہوں نے کہا کہ آج پہلی مرتبہ آپ کا باضابطہ جواب موصول ہوا ہے، اب سے پراسیس شروع ہوگا۔
اپوزیشن لیڈر کے عہدے کا خالی ہونا
انہوں نے کہا کہ اب ہم اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا اعلان کریں گے، ہم اب پوری اپوزیشن کو آگاہ کریں گے کہ کاغذات جمع کروائیں۔








