اسلام آباد میں ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں توسیع
اسلام آباد میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
وفاقی دارالحکومت میں ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کا معاملہ، وزارت داخلہ نے ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں پر پابندی میں 15 دن کی مہلت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر: 1لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرض کا ٹارگٹ مکمل
دی گئی مہلت کی تفصیلات
وزارت داخلہ نے انتظامیہ کو ڈیڈلائن میں 15 جنوری تک توسیع کرنے کے احکامات دے دیئے۔
ایم ٹیگ کی موجودہ صورتحال
گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کیلئے انتظامیہ نے آج رات 12 بجے تک کا وقت دیا تھا، اب تک ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگا دیئے گئے ہیں۔








