پلڈاٹ نے سال 2025 کے اختتام پر جمہوریت کے معیار پر جائزہ رپورٹ جاری کر دی

پلڈاٹ کی جمہوریت پر جائزہ رپورٹ 2025

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پلڈاٹ نے سال 2025کے اختتام پر جمہوریت کے معیار پر جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق 2025 کے دوران جمہوری ادارے برقرار مگر عملی طور پر کمزور ہوتے گئے۔ ہائبرڈ طرزِ حکمرانی کو پاکستان میں مزید استحکام حاصل رہا، اور پاک بھارت تصادم کے بعد ریاستی امور میں سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا اثر بڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی کی ملاقات

ہائبرڈ طرزِ حکمرانی کی حمایت

دنیا ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ سویلین حکومت نے ہائبرڈ طرزِ حکمرانی کی مکمل حمایت کی۔ علاقائی کشیدگی اور داخلی شورش نے پاکستان کو سکیورٹی اسٹیٹ کی طرف دھکیلا، جس کے نتیجے میں جمہوری ادارے سکیورٹی ترجیحات کے دائرے میں کام کرنے پر مجبور رہے۔ 27ویں آئینی ترمیم محدود بحث کے ساتھ منظور کی گئی، جس سے پارلیمنٹ کمزور ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ملتان سلطانز کے پیسے بڑھائے تو میں۔۔’ علی ترین نے پی سی بی کو واضح پیغام پہنچا دیا

قومی اسمبلی اور سینیٹ کی صورتحال

پلڈاٹ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے خالی رہے۔ انتظامی اختیارات رسمی طور پر سویلین مگر عملی طور پر محدود رہے۔ 2025 میں عدلیہ کو بڑی آئینی اور ساختی تبدیلیوں کا سامنا رہا۔ فوجی عدالتوں کا تسلسل اور نئی آئینی عدالت شفاف انصاف پر سوالیہ نشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں منشیات فروشوں کے رابطے کس ملک کے سمگلروں سے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

سکیورٹی اداروں کا کردار

رپورٹ میں کہا گیا کہ قومی فیصلوں میں سکیورٹی اداروں کا کردار مزید نمایاں ہو گیا۔ ضمنی انتخابات ہوئے مگر کم ووٹر ٹرن آؤٹ نے عوامی اعتماد متاثر کیا۔ سیاسی جماعتیں خاندانی کنٹرول اور کمزور داخلی جمہوریت کا شکار رہیں، اور مقامی حکومتوں کی عدم موجودگی نچلی سطح پر جمہوریت کیلئے بڑا نقصان ہے۔

میڈیا کی آزادی میں کمی

اِسی طرح رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پیکا قانون میں ترامیم کے بعد میڈیا کی آزادی مزید محدود ہو گئی، اور اختلافِ رائے کو 2025 میں قومی مفاد کے خلاف سمجھا جاتا رہا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...