یمن تنازعہ، پاکستان نے کھل کر سعودی عرب کی حمایت کردی

پاکستان کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے یمن میں تشدد کے دوبارہ سر اٹھانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی کھل کر حمایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

یمن میں صورت حال پر پاکستان کی تشویش

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یمن میں تشدد کے دوبارہ سر اٹھانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان یمن کے اتحاد، علاقائی سالمیت اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ اس سلسلے میں، پاکستان کسی بھی یمنی فریق کی جانب سے ان یکطرفہ اقدامات کی شدید مخالفت کرتا ہے جو صورتحال کو مزید بگاڑ سکتے ہیں، امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، اور یمن کے ساتھ ساتھ خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری پاور ڈویژن کی بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری ختم کرنے کی خبروں کی تصدیق

امن کے لیے پاکستان کی حمایت

بیان کے مطابق، پاکستان یمن میں صورتحال کو پرسکون کرنے اور امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے علاقائی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ پاکستان مملکت سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مملکت کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ پاکستان یمن کے مسئلے کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کے لیے اپنی پختہ حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور امید کرتا ہے کہ یمن کے عوام اور علاقائی طاقتیں اس مسئلے کے جامع اور پائیدار حل کے لیے مل کر کام کریں گی تاکہ علاقائی استحکام کو تحفظ مل سکے۔

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی کشیدگی

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یمن کے معاملے پر آمنے سامنے آچکے ہیں۔ سعودی عرب نے امارات کے مفادات پر فضائی حملہ کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا کہ امارات یمن سے نکل جائے۔ اس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد امارات نے مکمل انخلا کا اعلان کردیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...