لاہور میں نجی ٹیکسی سروس کے ذریعے ڈیزل کی لوٹ مار میں ملوث گروہ گرفتار
گرفتاری کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں نجی ٹیکسی سروس کے ذریعے ڈیزل کی لوٹ مار میں ملوث گروہ گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے 150 سے زائد غاروں میں کون سے راز دفن ہیں؟
جسارت کا طریقہ کار
پولیس کے مطابق ملزمان نجی ٹیکسی سروس کے ذریعے لوڈر رکشے بک کرواتے تھے اور پٹرول پمپ سے ڈرموں میں ڈیزل بھروا کر رکشوں کو روانہ کر دیتے تھے۔ اس دوران ملزمان باتھ روم جانے کا بہانہ بنا کر موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے 20 اضلاع کے 25 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس ون کی تصدیق
گرفتار ملزمان کی شناخت
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عقیل، محمد طیب، ذاکر حسین، محمد بلال اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے نقدی، موبائل فون، پستول اور میگزین بھی برآمد کر لئے ہیں جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ملزمان کی سرگرمیاں
ایس پی صدر کے مطابق ملزمان اب تک دو پٹرول پمپ مالکان کو دھوکہ دے کر لاکھوں روپے مالیت کا ڈیزل لوٹ چکے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








