بلوچستان میں سال 2025 کے دوران دہشت گردی کے 940 واقعات ، 745 دہشت گرد مارے گئے
بلوچستان میں 2025 کے دہشت گردی کے واقعات
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں سال 2025 کے دہشت گردی کے واقعات میں شہریوں اور فورسز کے اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 827 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 745 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی پی او چکوال نے قحبہ خانوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
واقعات کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں 2025 کے دوران دہشت گردی کے 940 واقعات پیش آئے، جن میں 827 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 287 سکیورٹی اہلکار اور 440 شہری شامل ہیں۔ اسی طرح دہشت گردوں کے حملوں میں 1349 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 2025 میں 6 خودکش حملے، متعدد فائرنگ اور بم دھماکے، آئی ای ڈی، دستی بم، راکٹ اور بارودی سرنگوں کے درجنوں حملے رپورٹ ہوئے۔ دہشت گردی کے واقعے میں سوارب کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی شہید ہوگئے۔ رواں سال سب سے زیادہ واقعات تربت 109، قلات 88، آواران 75، کوئٹہ میں 65، مستونگ 57 اور پنجگور میں 43 حملے رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران کے مزید 3 امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ طیارے تباہ کردیئے
بم دھماکوں اور حملوں کی تعداد
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں بم دھماکوں کے 265، دستی بم حملوں کے 213 واقعات، سرکاری عمارتوں کو آگ لگانے کے 93 واقعات، ریلوے ٹریک پر 27 حملے ہوئے اور متعدد بار جعفر ایکسپریس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پولیو ٹیموں پر 3، موبائل ٹاورز پر 27 حملے کیے گئے۔
سیکیورٹی اقدامات اور ہلاکتیں
صوبائی حکومت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں گیس پائپ لائن پر 8 حملے، آبادکاروں پر 27 واقعات ہوئے۔ رواں سال زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر زیارت تاحال بازیاب نہیں ہو سکے۔ سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کے 78 ہزار آپریشنز میں 745 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔








