آج پوری قوم متحدہ طور پر اپنی مسلح افواج کی پشت پرہے اور وہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
مصنف کا تعارف
مصنف: رانا امیر احمد خاں
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ؛سرکاری ہسپتال کے آپریشن تھیٹر سے لڑکی کی 3 دن پرانی برہنہ لاش برآمد
قسط 264
ویجی لینس کمیٹی کی میٹنگ
5: ویجی لینس کمیٹی کی میٹنگ ہر ماہ لازمی قرار دی جائے اور اس کی رپورٹ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بھجوائی جائے۔ 3 ماہ تک میٹنگ نہ ہونے کی صورت میں یا میٹنگ سے غیر حاضر رہنے والے ارکان کی رکنیت ختم کر دی جائے اور فرائض سے غفلت برتنے پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔
دفعہ 16 میں ترمیم
6: دفعہ 16 میں ترمیم کی جائے اور ٹرائل کے اختیارات مجسٹریٹ سے واپس لیکر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سپرد کیے جائیں۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ مجسٹریٹ با اثر لوگوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کر سکتے۔ سمری ٹرائل کی کم از کم مدت مقرر ہونی چاہیے جو کسی صورت میں 15 دن سے زیادہ نہ ہو۔
دفعہ 18 میں ترمیم
7: دفعہ 18 میں ترمیم کی جائے اور جبری مشقت کے جرم میں ملوث کمپنی یا کارخانے کے ڈائریکٹر یا مینجر کو کم از کم 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 سال تک سزائے قید دی جائے۔ مزید یہ کہ تین مرتبہ جرم کے ارتکاب پر کمپنی یا کارخانہ کو بلیک لسٹ کر دیا جائے۔
زرعی مزدوروں کے تحفظ کے لئے قوانین
8: صنعتی مزدوروں کے ساتھ ساتھ زرعی مزدوروں کی جبری مشقت کو روکنے کے لیے واضح اور خصوصی رولز بنائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، بیرسٹر گوہر کا ردعمل بھی سامنے آگیا
سیمینار کا انعقاد
سٹیزن کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ہمدرد فاؤنڈیشن ہال لاہور میں مورخہ 23 مئی 2009ء کو منعقدہ سیمینار "سال 2009ء میں سوات مالا کنڈ پر طالبان کے قبضہ کے بعد کی صورت حال اور ہماری ذمہ داریاں"
مقررین کی باتیں
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاکستان کی فوج کے جوانوں اور افسروں کی جرأت، بہادری، شجاعت اور جذبۂ شہادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم متحدہ طور پر اپنی مسلح افواج کی پشت پر ہے اور وہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
سوات مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کا جذبہ
مقررین نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے سوات مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کے جذبۂ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کو درپیش مصائب و آلام پر ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے محب وطن عوام دامے درمے سخنے ان کے ساتھ ہیں۔
امدادی مہم
اس موقع پر سٹیزن کونسل پاکستان کے عہدیداران اور کارکنوں کی جانب سے امدادی مہم میں 80 ہزار روپے عطیات کی رقم دینے کا اعلان کیا گیا۔ اس سیمینار کی صدارت سٹیزن کونسل کے صدر رانا امیر احمد خاں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی۔
مقررین کی فہرست
مقررین میں ریٹائرڈ میجر جنرل راحت لطیف، جہانگیر جھوجہ ایڈووکیٹ، انجینئر سلطان برق، سینئر صحافی سرفراز سید، ٹی وی آرٹسٹ کنول، پنجاب یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ ڈاکٹر مجاہد منصوری، ڈاکٹر پروفیسر شفیق جالندھری، گنگا رام ہسپتال کے ڈاکٹر محی الدین، شکیلہ خانم رشید ممبر قومی اسمبلی اور ڈاکٹر ظفر علی راجہ شامل ہیں۔
عطیات
Sیمینار ہذا میں عہدیداران و ارکان سٹیزن کونسل پاکستان نے متاثرین دہشت گردی سوات، دیر، مالاکنڈ کے لیے 80 ہزار روپے کے جو عطیات جمع کیے گئے، ان کی تفصیل درج ذیل ہے:
(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








