پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی

پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ 2024-25

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے سالانہ رپورٹ برائے سال 2024-25 کا اجراء کر دیا گیا ہے، جس میں دورانِ مدت پاکستان کے ٹیلی کام شعبے کی مسلسل ترقی، استحکام اور مجموعی کارکردگی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ججز تبادلوں کے خلاف کیس؛ وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

ٹیلی کام صارفین اور براڈ بینڈ کنکشنز

پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 200 ملین یعنی 20 کروڑ جبکہ براڈ بینڈ کنکشنز 150 ملین یعنی 15 کروڑ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ ملک بھر میں ٹیلی کام کوریج 92 فیصد سے زائد جبکہ ریونیو پینی ٹریشن 60 فیصد سے بڑھ چکا ہے۔ اسی طرح ٹیلی کام شعبے کی مجموعی آمدن ایک کھرب روپے سے تجاوز کر گئی، جس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد سالانہ اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 1962 میں لاپتہ ہونے والی خاتون 6 دہائیوں بعد زندہ سلامت مل گئی

قومی خزانے میں شراکت اور سرمایہ کاری

قومی خزانے میں ٹیلی کام شعبے کی شراکت 402 روپے تک پہنچ گئی، جو سال 2024 میں 336 ارب روپے تھی، جبکہ شعبے میں سرمایہ کاری 9 فیصد اضافے کے ساتھ 838 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہر وعدے کی تکمیل، ہر خواب کی تعبیر

ڈیٹا استعمال اور انفراسٹرکچر میں توسیع

ٹیلی کام انفراسٹرکچر میں توسیع کے نتیجے میں سال 2025 میں ڈیٹا کے استعمال کا حجم 27 ہزار 727 پیٹا بائٹس تک پہنچ گیا۔ ملک میں 95 فیصد سیلولر نیٹ ورکس 4G ہیں جبکہ 17.21 ٹی بی پی ایس بین الاقوامی بینڈوتھ دستیاب ہے۔ پاکستان کی علاقائی رابطوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے 4 (چار) نئی ہائی کیپیسٹی سب میرین کیبلز شامل کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی اے نے نیشنل رومنگ کے نفاذ اور پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی توسیع کی بھی سہولت فراہم کی۔

موبائل ڈیوائسز کی تیاری اور سائبر سیکیورٹی

ملکی سطح پر موبائل ڈیوائسز کی تیاری میں نمایاں تیزی آئی، جہاں 95 فیصد سے زائد موبائل فونز، جن میں 68 فیصد اسمارٹ فونز شامل ہیں، مقامی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں۔ سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، جبکہ پی ٹی اے نے نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی آپریشنز سینٹر (nTSOC) کے ذریعے سائبر خطرات کا مؤثر انداز میں تدارک کیا۔ صارفین کے تحفظ کے اقدامات کے نتیجے میں شکایات میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...