نئے سال کا بڑا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر تک کمی کردی گئی
وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق نئے سال کی پہلی رات 12 بجے سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع
پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں
وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرول فی لیٹر 10 روپے 28 پیسے سستا کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 8 روپے 57 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کی تفصیلات
اس کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 253.17 روپے جب کہ ڈیزل کا نیا ریٹ 257.08 روپے فی لیٹر ہوگا۔








