آزاد کشمیر: 3 کمسن بچوں کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے سگی ماں اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا
بھمبر میں تین بچوں کا بہیمانہ قتل
مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں تین کمسن بچوں کے بہیمانہ قتل کے مقدمے میں پولیس نے سگی ماں اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ ریکارڈ اضافہ
گرفتاری اور تفتیش
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گرفتار خاتون نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بچوں کو زہر دے کر قتل کیا، جبکہ شناخت مٹانے کے لیے لاشوں پر تیزاب ڈال کر انہیں دفنا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ امریکہ روانہ
لاشوں کی برآمدگی
بھمبر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر مشترکہ کارروائی کے دوران تینوں بچوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ جاں بحق بچوں میں ایک 6 سالہ بچی اور دو کمسن لڑکے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرز کا احتجاج، قومی ایئر لائن کا بین الاقوامی آپریشن شدید متاثر
مزید تفصیلات
پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کا تعلق سرائے عالمگیر، پنجاب سے ہے، جو چند روز قبل بچوں کو ساتھ لے کر بھمبر آئی تھی۔ بچوں کے والد کی درخواست پر تھانہ سرائے عالمگیر میں اغوا کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
منگنی کے خواہاں ملزمان
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان ایک دوسرے سے شادی کے خواہاں تھے اور ان کے درمیان دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے قائم ہوئی تھی۔








