2026 کی پہلی درخواست دائر: پنجاب میں ادویات کی بلاتعطل فراہمی کی استدعا
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں 2026 کی پہلی درخواست دائر کر دی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت اور بلا تعلطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے لوگوں نے ہمارا بہت اچھا استقبال کیا، ہم لاہور فتح کرنے نہیں 8 فروری کے حوالے سے تحریک چلانے آئے تھے، محمود خان اچکزئی
ادویات کی عدم دستیابی کا مسئلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں جان بچانے والی سمیت دیگر ادویات نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث مریض پرائیویٹ فارمیسیز سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 65ہزار عازمین کو حج کی اجازت کیلئے سعودی عرب کو لکھے گئے خط کا جواب نہیں آیا؛وزیر مذہبی امور
آئین کی خلاف ورزی
درخواست میں کہا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت آئین کے آرٹیکل 9 اور 25 کی خلاف ورزی قرار ہے، بھاری سرکاری بجٹ کے باوجود اسپتالوں میں ضروری ادویات دستیاب نہیں۔
عدالت سے استدعا
استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تمام ضروری ادویات فوری فراہم کرنے کا حکم دے، لاہور ہائیکورٹ ادویات کے سٹاک کی مانیٹرنگ اور فراہمی کے لیے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دے۔








