تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: بکرے کی فروخت اور پھر پیسے نہ دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
موسمی اثرات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی اور بیرسٹر سیف متحرک
اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بارش کی توقع
اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، سیالکوٹ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ نے بارشوں کی وجہ سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات طلب کر لیں، وارننگ سسٹم مزید بہتر بنانے کا حکم
نارووال اور گوجرانوالہ میں بارش کی صورتحال
گوجرانوالہ اور نارووال میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو اور مری میں بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک
ٹریفک اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اساتذہ سراپا احتجاج، خیبرپختونخوا کے پرائمری سکول بند کردیئے گئے
صوبوں میں موسم کی صورتحال
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مری میں برفباری کے اثرات
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، مری میں برفباری کی وجہ سے جڑواں شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔








