ملتان میں 2026 کے پہلے مہمان کی آمد
خوشیوں بھرا آغاز
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان میں سال 2026 کا خوشیوں بھرا آغاز ہوا، فاطمہ جناح وومن ہسپتال میں سال 2026 کے پہلے نومولود کی آمد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یومِ تکبیر پر تعلیمی اداروں میں چھٹی ہو گی یا نہیں؟ وزیراطلاعات پنجاب کا اہم بیان
پہلی نومولود کی پیدائش
سٹی 42 نیوز کے مطابق حضوری باغ روڈ کے رہائشی محمد یوسف کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 30 دنوں میں لیپ ٹاپ سکیم کے اجراء کی ڈیڈ لائن،کتنے لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے ؟ جانیے.
ننھی پری کا نام
سال 2026 کی پہلی ننھی پری کا نام نور فاطمہ رکھا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق سال 2026 میں پیدا ہونے والی پہلی بچی مکمل طور پر صحت مند ہے۔
والدین کی خوشیاں
بچی کے والد محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ہماری تو نئے سال کی خوشیاں ڈبل ہو چکی ہیں، والد کے مطابق ساری فیملی نور فاطمہ کی پیدائش پر بہت خوش ہے۔








