جڑانوالہ میں 2026 کا پہلا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرلیا گیا
جڑانوالہ میں پہلا مقدمہ
جڑانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جڑانوالہ میں سال 2026 کا پہلا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عالمی جریدے ’’فوربز‘‘ میں ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی کی باز گشت، وزیر اعلیٰ مریم نواز کو کریڈٹ دیدیا
گرفتاری کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایس ایچ او جڑانوالہ عاطف کھچی نے بروقت کارروائی کرکے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی۔
مقدمہ درج کرنے کی کارروائی
اے ایس آئی امجد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، شراب فروش عبداللہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔








