معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان نے عظمیٰ بخاری سے معافی مانگ لی
معاون خصوصی کا معافی نامہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان نے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے حوالے سے اپنے حالیہ بیان پر معافی مانگ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ججز پر میڈیا سے بات کرنے پر پابندی لگا دی گئی
بیان کی وضاحت
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع اللہ جان نے کہا کہ جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، یہ محض "heat of the moment" تھا۔ اگر میرے الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا
تنازعہ کی تفصیل
واضح رہے کہ معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا تھا کہ عظمی بخاری سیاسی خانہ بدوش ہیں۔ وہ پختونوں کے بارے میں "جنگلی" جیسے القابات استعمال کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ انہیں جنگلی بہت پسند ہیں۔
سیاسی ردعمل
اس بیان پر مسلم لیگ ن نے سخت ردعمل دیا اور شفیع اللہ جان پر شدید تنقید کی جس کے بعد انہوں نے معافی مانگ لی۔








