یمنی عالمِ دین شیخ علی الثنانی دورانِ تدریسِ قرآن انتقال کر گئے، ویڈیو وائرل
رحلتِ علم و دین
صنعا(ڈیلی پاکستان آن لائن) یمن کے معروف قرآن کے معلم اور عالمِ دین شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی قرآن کی تدریس کے دوران اچانک انتقال کر گئے، ان کے آخری لمحات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر بھارت پر نئے ٹیرف لگانے کا عندیہ دیدیا
آخری لمحات کی منظر کشی
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں یمنی عالمِ دین یمن کے صوبہ مآرب میں قرآن کی درس و تدریس میں مصروف دکھائی دیتے ہیں کہ اچانک ان کی آنکھیں بند ہوتی ہیں اور کرسی سے نیچے آگرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کینسر کے علاج کے لیے نئی تاریخ رقم، وزیراعلیٰ پنجاب نے میئو ہسپتال میں کوابلیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا
مسجد میں تدریس کی حالت میں انتقال
غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق شیخ ڈاکٹر علی الثنانی رمَیلہ کے علاقے میں واقع نورہ مسجد میں حافظِ قرآن کی نگرانی کر رہے تھے، وہ معمول کے مطابق ایک طالب علم کی تلاوت توجہ سے سن رہے تھے اور ان کے ہاتھ میں قرآنِ مجید موجود تھا کہ اسی دوران ان کا انتقال ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عدالت نے وائس آف امریکہ کی بندش رکوادی، ملازمین بحال
عالمِ دین کی شخصیت اور خدمات
Sheikh Ali Al-San'ani passed away whilst he was teaching the #Quran in a mosque in Maarib, Yemen.
The Prophet, peace and blessings be upon him, said, “The best of you are those who learn the Quran and teach it.”
Source: Ṣaḥīḥ al-Bukhārī 5027
May Allah have grant us a good… pic.twitter.com/LQ2urYhbtc
— زاھىد ئەختەر - Zahid Akhtar (@ZahidDOAM) December 29, 2025
تعلیمی امتیاز اور یادگار خدمات
ان کے انتقال سے صوبہ مآرب ایک ممتاز مذہنی اور تعلیمی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ مرحوم عالمِ دین نے اعلیٰ تعلیمی امتیاز کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔








