سوئٹزرلینڈ: اسکی ریزورٹ بار میں دھماکہ، متعدد افراد ہلاک
دھماکہ کی خبر
زیورخ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ کے علاقے کرانس مونٹانا کے لگژری الپائن اسکی ریزورٹ بار میں دھماکہ ہوا ہے جس سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: فضا علی کی ندا پر تنقید؛ یاسر نواز بیوی کے دفاع میں سامنے آگئے، ویڈیو وائرل
دھماکے کا وقت
سوئس پولیس نے جمعرات کو علی الصبح بتایا کہ دھماکہ رات 1.30 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب لوگ نیو ایئر کی پارٹی منارہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: موبائل چارجر سے گھر میں خوفناک آگ، 7 افراد جاں بحق
زخمیوں کی تعداد
خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تحقیقات کا آغاز
خبر ایجنسی کے مطابق پولیس ترجمان گیتن لاتھیون نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا، تحقیقات جاری ہے۔








