عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس کی سماعت مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس 21 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام 4روزہ امتحانات کا سلسلہ مکمل, کتنے امیدواروں نے حصہ لیا؟ جانیے.
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: طیارے گرنے کے اعتراف کے بعد بھارتی صحافی مودی سرکار اور فوج پر برس پڑے
جواب جمع کرنے کی ہدایت
اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کروا چکے ہیں، دیگر فریقین بھی اپنا جواب جمع کرائیں۔
آئندہ سماعت کی تاریخ
عدالت نے آئندہ سماعت کیلئے کیس 21 جنوری کو مقرر کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ بانی کی جانب سے کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔








